19 فروری ، 2013
پشاور…گونر خیبر پختونخواہ انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردحملے کرتے رہے تو ان سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔پشاور مین نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی سالوں سے دہشتگردی کے مسئلے میں پھنسا ہوا ہے۔ انجینئر شوکت اللہ کا کہناتھا کہ ہماری عوام ا ور فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ قبائلی علاقوں میں بھی معیاری یونیورسٹیاں بننی چاہیے۔فاٹا میں پرائمری نظام تعلیم کو بہتر بنانا ہوگا۔ گورنر خیبر پختونخواہ نے کہا کہ اگر دہشت گرد حملے کرتے رہے تو ان سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں۔