پاکستان
19 فروری ، 2013

صدر،وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات

صدر،وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد…صدر آصف زرداری ، وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بلوچستان کی صورتحال پر سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجا پرویز اشرف اورآرمی چیف کی اہم ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس کے دوران سانحہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا جنہوں نے بلوچستان میں امن وامان کے حوالے سے آئینی و قانونی نکات پر ٹرائیکا کو بریفنگ دی۔

مزید خبریں :