19 فروری ، 2013
کوئٹہ…محکمہ داخلہ بلوچستان نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک مارے گئے اور سات کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کارروائی میں مارے جانے والوں میں لشکرجھنگوی کا سربراہ اوربم بنانے کا ماہر شاہ ولی بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق شاہ ولی ہزارہ کمیونٹی، پولیس حکام، جج اورزائرین کی بسوں پرحملوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔حکام نے دعویٰ کیا کہ شاہ ولی علمدارروڈ دھماکے کاماسٹرمائنڈ بھی تھا، مرنے والے ایک اور دہشت گرد کی شناخت عبدالوہاب کے نام سے ہوئی جو ماہرنشانہ باز اور دہشت گردی کی کارروائی میں پولیس کومطلوب تھا ۔ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے باقی دو دہشت گردوں کی شناخت نعیم خان اور انور خان کے نام سے ہوئی جو دہشت گردوں سے رابطے کا کام اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔