19 فروری ، 2013
لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ انتخابات ملتوی کرانے یا نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی خواہش رکھنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ملک مزید کسی مہم جوئی اور عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ عوام دونوں بڑی جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔ اصولوں کی سیاست کرنے والے بھی لوٹوں پر انحصار کر رہے ہیں۔