پاکستان
19 فروری ، 2013

حکومت امن وامان قائم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ، پرویز مشرف

حکومت امن وامان قائم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ، پرویز مشرف

لاہور…سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت امن وامان قائم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ، وسائل کا فی ہیں ، حکمرانوں کی نیت ٹھیک نہیں ،کوئٹہ اور کراچی کے واقعات سے دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے۔ لاہورمیں آل پاکستان مسلم لیگ کے کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب انھوں نے کہا کہ کوئٹہ اورکراچی میں امن قائم ہو سکتا ہے لیکن سیاسی حکومت میں صلاحیت نہیں ، دہشت گردی کی وجہ سے دنیا میں پاکستان اور اسلام کا امیج خراب ہ رہا ہے۔ پرویز مشرف کا کہناتھاکہ نگران سیٹ اپ بنتے ہی پاکستان آجائیں گے اورالیکشن جیت کر قوم کی تقدیر بدلیں گے۔ کنونشن سے حافظ غلام محی الدین ، چودھری اشرف ، میاں زاہد سرفراز اورنعیم طاہر نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :