19 فروری ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان ملوث ہیں، ملک بھر میں لشکر جھنگوی کے دہشت گرد وں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبیداللہ خان کا کہنا ہے کہ ایف سی سے نے گزشتہ روز آپریشن میں چار دہشت گر ہلاک جبکہ 7گرفتار کر لیے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آئی جی ایف سی میجر جنرل عبیداللہ خان نے انہیں کوئٹہ کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے سی ایم ایچ کابھی دورہ کیا اور سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ رحمان ملک نے اس موقع پر قاتل گرفتارکرنیکی یقین دہانی کرائی۔ ان کاکہناتھاکہ آئندہ 48گھنٹوں میں کوئٹہ میں سیکیورٹی کی صورتحال میں خاطر خواہ فرق نظر آئے گا، شہداء کے خاندان کے ایک ایک فرد کو وزارت داخلہ میں ملازمت دی جائے گی۔