پاکستان
19 فروری ، 2013

سانحہ کوئٹہ، ناصرشاہ نے پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر دھرنا ختم کردیا

سانحہ کوئٹہ، ناصرشاہ نے پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر دھرنا ختم کردیا

اسلام آباد…پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ناصر علی شاہ نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر دھرنا اور بھوک ہڑتال ختم کردی۔ناصر علی شاہ نے رات بھی پارلیمنٹ ہاوس کے دروازے پر گزاری۔کوئٹہ سے حکومتی رکن ناصر علی شاہ نے پیر کو قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ کر کے پارلیمنٹ کے گیٹ پر دھرنا دیا تھا۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے آنے والے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان ناصر علی شاہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے بیٹھتے رہے۔ناصر شاہ کی طبیعت بھی ناساز ہو ئی ، تاہم سابق سینیٹر صفدر عباسی،ناہید خان اور بعض دیگرساتھی ارکان کی درخواست پر ناصر علی شاہ نے بھوک ہڑتال اور دھرنا ختم کردیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی میں اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :