19 فروری ، 2013
کراچی …کراچی میں پرتشدد اور فائرنگ کے واقعات میں پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ایم ڈی سمیت سات افراد ہلاک ،جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق بھینس کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایم ڈی پاکستان مشین ٹول فیکٹری جاں بحق ہو گئے جبکہ گاڑی میں موجود جنرل منیجرزخمی ہوگئے،اسپتا ل پہنچ کر ایم ڈی پی ایم ٹی ایف ارشد پرویز جاں بحق ہوگئے جبکہ منیجر کاشف زخمی ہیں، شاہ فیصل کالونی میں حنفی مسجد کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،لاندھی کے علاقے قائدآباد میں سگے بھائی نے موبائل مارکیٹ میں بھائیوں پر فائرنگ کردی جس سے تین سگے بھائی جان بحق ہوگئے،جبکہ شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ،کراچی ایئرپورٹ اسٹار گیٹ کے قریب فائرنگ سے صفدر عباس زیدی ہلاک ہوگیا،اورنگی ٹاو ن بہار کالونی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق جبکہ خاتون سمیت ایک شخص زخمی ہوگیا۔