19 فروری ، 2013
اسلام آباد…روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سانحہ کوئٹہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقصد پاکستان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔صدر آصف زرداری سے روس کے سفیر آندرے بود نک نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی اور کوئٹہ میں دہشت گردی سے متعلق روسی صدر کا خط دیا۔ روس کے صدر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کا حملہ بہیمانہ اقدام ہے، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔روسی صدر نے کوئٹہ میں دہشت گردی سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔