20 فروری ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ دھماکے میں استعمال ہونے والا کیمیکل لاہور کی اکبری منڈی سے خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کوئٹہ سے گرفتار افراد کی نشاندہی پر لاہور میں کارروائی کی اور ایک شخص داد محمد کو گرفتار کر لیا۔ دھماکے میں استعمال ہونے والا مواد اکبری منڈی کی دکان وارث کیمیکل سے ایک ایک کلو کی مقدار میں خریدا گیا۔ حراست میں لیے جانے والے داد محمد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔