پاکستان
20 فروری ، 2013

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے الطاف حسین نے لاتعداد کوشش کی: حیدر عباس رضوی

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے الطاف حسین نے لاتعداد کوشش کی: حیدر عباس رضوی

کراچی… متحدہ قومی موومنٹ کے رہ نماؤں کا کہنا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جتنی کوششیں قائدتحریک الطاف حسین نے کی ہیں، اتنی پاکستان کے کسی سیاسی رہنما نے نہیں کیں۔ ایم کیو یم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق علامہ امین شہیدی کے بیان پر رد عمل میں حیدر عباس رضوی کا کہناتھاکہ الطاف حسین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جو کوششیں کی ہیں، امین شہیدی کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگرشہری علاقوں کے عوام سے پوچھیں، شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلا ف ا لطاف حسین نے جس قدرکھل کرآوازبلند کی کسی اورنے نہیں کی۔ سینیٹر طاہر مشہدی کا کہناتھاکہ الطاف حسین وہ واحد سیاسی رہنما ہے جو عوام کی بلا تفریق رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے ناظم الامور عمار یاسر نے رکن رابطہ کمیٹی سلیم شہزاد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین کا بیان ملت جعفریہ کے احساسات و جذبات کی ترجمانی ہے۔

مزید خبریں :