20 فروری ، 2013
سنچورین…پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے سینچورین پہنچ گئی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم آج سینچورین پارک میں پریکٹس بھی کرے گی۔فٹنس مسائل کی وجہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں باہر ہوجانے والے جنید خان کے بارے میں ٹیم کے منیجرنوید چیمہ کا کہنا ہے کہجنید خان کی فٹنس میں بہتری آ رہی ہے ،تاہم فاسٹ بولر جنید خان کی فٹنس کا جائزہ دو روزہ ٹریننگ سیشن میں لیں گے۔