Time 04 اکتوبر ، 2024
کھیل

حارث کی شادی: دوستوں نے کرکٹر کو چارپائی پراچھال دیا، ویڈیو وائرل

حارث کی شادی: دوستوں نے کرکٹر کو چارپائی پراچھال دیا، ویڈیو وائرل
گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں/ اسکرین گریب

قومی کرکٹر محمد حارث بھی حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے  جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔

 رواں ہفتے بدھ کو محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے، بارات کی تقریب میں دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی جب کہ گزشتہ روز کرکٹر کے ولیمے کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کرکٹر کے دوست احباب  دلہا حارث  کو چارپائی پر کھڑا کرکے اچھال رہے ہیں۔

اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے حارث پر پیسے بھی نچھاور کیے جب کہ حارث ویڈیو میں ہنستے ہوئے خود کو گرنے سے بچانے کی کوشش کرتے دیکھے گئے۔

مزید خبریں :