Time 04 اکتوبر ، 2024
پاکستان

وفاق کا گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کرنے کا فیصلہ

وفاق کا گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کرنے کا فیصلہ
حکومت سندھ نے گرین لائن بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں/ فائل فوٹو

وفاقی حکومت رواں سال دسمبر میں گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کرے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کیلئے  حکومت سندھ نے گرین لائن بس سروس منصوبے کے آپریشنز سنبھالنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اس حوالے سے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں گرین لائن بس سروس کے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گرین اور اورنج لائن منصوبوں کو جوڑنے کا کام دسمبر 2024 سے پہلے مکمل ہو جائے گا، وفاق کی گرین لائن پر 2 ارب روپے کی سبسڈی پر حکومت سندھ نظرِ ثانی کرے گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ گرین لائن منصوبے کی سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد اس میں مزید بسیں شامل کریں گے۔

مزید خبریں :