04 اکتوبر ، 2024
بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کی بیٹی اور اپنی دوست سہانا خان کا نمبر لیک کرنے کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اننیاپانڈے ان دنوں تھرلر فلم CTRL کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں ایک یوٹیوب شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اننیا نے سہانا خان کا نمبر لیک کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے سوشل میڈیا پر غلطی سے سہانا خان کا نمبر لیک کردیا تھا جس کے بعد سہانا کا نمبر ہیک ہوگیا تھا‘۔
اننیا کا کہنا تھا کہ ’میں سہانا کو فیس ٹائم کال کررہی تھی، سہانا فون نہیں اٹھارہی تھی اور میں نے اسکرین شاٹ لے کر انسٹاگرام پر پوسٹ کردیا، اس اسکرین شاٹ میں سہانا کا نمبر بھی موجود تھا اور یوں میں نے سہانا کا نمبر لیک کردیا تھا‘۔
اننیا نے بتایاکہ ’اس کے بعد سہانا نے مجھے فون کرکے بتایا کہ میرا نمبر ہیک ہوگیا جس پر میں حیران تھی لیکن جلد ہی سہانا کو کسی نے بتادیا کہ یہ میں نے کیاہے‘۔
اسی گفتگو کے دوران اننیا پانڈے نے خود اپنا فون نمبر لیک کرنے کی بھی دلچسپ کہانی شیئر کی۔
اننیا نے بتایا کہ ’ میں نے ایک مرتبہ غلطی سے اپنا نمبر بھی لیک کردیا تھا، ایک انٹرویو کے دوران پریس کانفرنس ہورہی تھی، میرا انٹرویو بھی شروع ہوچکا تھا اسی دوران کچھ رپورٹرز میرے پاس آئے اور انپوں نے مجھ سے میرا نمبر مانگاتو میں نے نمبر دے دیا لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ انٹرویو شروع ہو چکا ہے، اس کے بعد ان لوگوں نے میرے نمبر کے ساتھ یوٹیوب پر میرا انٹرویو ڈال دیا اور یوں میرا نمبر لیک ہوگیا‘۔
واضح رہے کہ اننیا کی فلم سی ٹی آر ایل 4اکتوبر سے نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی اس فلم کےڈائریکٹر وکرمادتیہ موٹوانے ہیں۔