Time 04 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر انوشکا حیران پریشان ہوگئیں

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر انوشکا حیران پریشان ہوگئیں
انوشکا شرما کے اوسان بحال ہوئے تو انہوں نے کرن جوہر سے کہا کہ آپ اپنے شو پر کچھ بھی اور کسی بھی بات کا تذکرہ کرلیتے ہیں__فوٹو: فائل

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ناصرف اپنے مداحوں میں مقبول ہیں بلکہ انڈسٹری میں بھی ان کے کئی چاہنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے پروگرام کافی ود کرن کے آٹھویں سیزن کی پانچویں قسط میں اس بات کا بھانڈا خود اداکارہ کے سامنے پھوڑا۔

اس قسط میں انوشکا شرما کے ہمراہ اداکارہ کترینہ کیف بھی موجود تھیں اور سنسنی پھیلانے کے لیے مشہور کرن جوہر نے انوشکا کے سامنے ایک راز کھولا۔

فلم ساز نے کہا انوشکا کیا آپ جانتی ہیں کہ ارجن کپور ہمیشہ سے ہی آپ کی محبت میں گرفتار رہے ہیں، آپ انہیں اچھی لگتی تھیں، یقیناً آپ کو اس بات کا علم ہوگا۔

جواب میں انوشکا کی حیرت کی انتہا نہ رہی، اداکارہ نے سخت حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا واقعی؟ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا، نہ صرف انوشکا بلکہ کترینہ بھی کرن جوہر کے اس انکشاف پر دنگ رہ گئی تھیں۔

انوشکا شرما کے اوسان بحال ہوئے تو انہوں نے کرن جوہر سے کہا کہ آپ اپنے شو پر کچھ بھی اور کسی بھی بات کا تذکرہ کرلیتے ہیں، کرن نے کہا کہ ارجن کپور نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

مزید خبریں :