23 مئی ، 2024
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی 3 سالہ بیٹی بھی کرکٹ میں دلچسپی لینے لگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی وامیکا کی کرکٹ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی طرف اشارہ کیا۔
ویرات کوہلی نے بتایا کہ وامیکا کرکٹ بیٹ اٹھاتی ہے اور اس کی سوئنگ سے لطف اندوز ہوتی ہے ۔
کوہلی نے کہا کہ ان کی بیٹی اپنے کیریئر سے متعلق فیصلہ خود ہی لے گی جبکہ بیٹے سے متعلق کوہلی نے کہا کہ وہ ٹھیک اور صحت مند ہے۔
واضح رہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی، جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔
کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں رواں سال15 فروری کو وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی تھی۔ جوڑے نے بیٹے کا نام 'اکے '(Akaay) رکھا ہے۔