Time 04 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’ہمارا امیتابھ سنگھ‘، لیجنڈ اداکار کو پیدائش پر سنگھ کس نے پکارا؟

’ہمارا امیتابھ سنگھ‘، لیجنڈ اداکار کو پیدائش پر سنگھ کس نے پکارا؟
امیتابھ بچن ان دنوں بھارت کے مقبول کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کررہے ہیں/فوٹوفائل

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن سے متعلق سب جانتے ہیں کہ ان کے والد کا تعلق اترپردیش سے تھا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ امیتابھ کی والدہ کا تعلق سکھ گھرانے سے تھا جس کی وجہ سے انہیں پیدا ہونے پر’  امیتابھ سنگھ‘ کہہ کر پکارا گیا۔

امیتابھ بچن ان دنوں بھارت کے مقبول کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کررہے ہیں، کوئز شو کی حالیہ قسط میں بگ بی نے  سکھ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو ’آدھا سردار ‘کہہ کر مخاطب کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے والد ہری ونش رائے بچن  تھے جب کہ امیتابھ بچن کی والدہ تیجی بچن ایک سکھ گھرانے سے تھیں، تیجی بچن کے والد سردار خازان سنگھ سوری کا تعلق پنجاب کے سکھ خاندان سے تھا،  یہی وجہ تھی کہ پیدا ہونے پر ان کی خالہ  نے انہیں پیار سے’امیتابھ سنگھ‘ کہ کر پکارا ۔

’کون بنے گا کروڑ پتی ‘سیزن کی نئی قسط میں امیتابھ نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ  ’ مجھے اپنے لیے انٹرکاسٹ کے لفظ کا استعمال  تھوڑا سا عجیب لگتا ہے لیکن میرے والد کا تعلق اتر پردیش سے تھا اور میری والدہ سکھ خاندان سے تھیں، مجھے یقین ہے کہ میں آدھا سردار ہوں‘۔

لیجنڈ اداکار نے مسکراتے ہوئے مزید بتایا کہ ’میری خالہ جن کا تعلق پنجاب سے ہے  جب میں پیدا ہوا تھا تو انہوں نے  مجھے دیکھتے ہی کہا تھا کہ ،’ کنا سوہنا پُتر ہے، ہمارا امیتابھ سنگھ‘۔

مزید خبریں :