Time 04 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم سے حافظ نعیم کی ملاقات، دورہ ملائیشیا کی دعوت دی

ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم سے حافظ نعیم کی ملاقات، دورہ ملائیشیا کی دعوت دی
ڈاکٹر انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمان کو کلیات اقبال تحفے میں پیش کی— فوٹو: جماعت اسلامی آفیشل

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور وفد نے ان سے ملاقات کی۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی 45 منٹ کی ملاقات میں غزہ اورلبنان میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان نے بتایاکہ ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

ترجمان کے مطابق حافظ نعیم نے  ملائیشیا میں فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال پر انور ابراہیم کوخراج تحسین پیش کیا۔

ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم سے حافظ نعیم کی ملاقات، دورہ ملائیشیا کی دعوت دی
 ڈاکٹر انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمان کو کلیات اقبال تحفے میں پیش کی— فوٹو: جماعت اسلامی

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملائیشیا نے حافظ نعیم الرحمان کوملائیشیا آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمان کو کلیات اقبال تحفے میں پیش کی۔

مزید خبریں :