Time 04 اکتوبر ، 2024
پاکستان

فیصل آباد: بیوی اور سسر کے قاتل کو دو بار سزائے موت کا حکم

فیصل آباد: بیوی اور سسر کے قاتل کو دو بار سزائے موت کا حکم
عدالت نے مقتولین کے ورثا کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا/ فائل فوٹو

فیصل آباد: ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

فیصل آبادکے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں آج دوہرے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے بیوی اور سسر کے قاتل کو دو بار سزائے موت کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے مقتولین کے ورثا کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ مجرم عثمان نے اگست 2022 میں فائرنگ کر کے بیوی اور سسر کو قتل کیا تھا۔

مزید خبریں :