Time 04 اکتوبر ، 2024
پاکستان

احتجاج میں ن لیگی مسلح کارکنان شامل ہونےکے شواہد ملے ہیں: بیرسٹر سیف کا الزام

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے پرامن احتجاج میں ن لیگی مسلح کارکنان شامل ہونےکے شواہد ملے ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ پرامن لوگوں سے ن لیگ خوفزدہ کیوں ہے؟ وفاق اورپنجاب حکومت کاخوف سمجھ سےباہرہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پرامن احتجاج میں ن لیگی مسلح کارکنان شامل ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاست کو سیاسی اداروں تک محدود رکھنا چاہیے، شریف خاندان سے نجات ضروری ہوچکی، ن لیگ میدان میں آئے اور اداروں کو اپنی سیاست کیلئےاستعمال نہ کرے۔

بیرسٹر سیف نے کہاکہ نااہل وفاقی حکومت پرامن احتجاج کو زبردستی پرتشدد بنانےکی کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے کئی مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں اور پولیس ذرائع کے مطابق ڈی چوک سے 30 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جنہیں تھانہ کوہسار منتقل کردیاگیا۔

سوہان کے مقام پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں مظاہرین کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جن میں ایس پی میاں علی رضا بھی شامل  ہیں۔

مزید خبریں :