20 فروری ، 2013
اسلام آباد…جسٹس ریٹائرڈ جمشید علی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے معاف کئے گئے قرضوں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جو تین جلدوں پر مشتمل ہے ، دستاویزات تالہ بند صندوقوں میں جمع کرائی گئی ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 1972 سے اب تک معاف کیئے گئے قرضوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جسٹس ریٹائرڈ جمشید علی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا ئی جو تین جلدوں پر مشتمل ہے جبکہ یہ دستاویزات تالہ بند صندوقوں میں ہیں۔عدالت نے تین جون 2011 کو کمیشن تشکیل دیا تھا، کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر د ی گئی۔