پاکستان
20 فروری ، 2013

نظام لپیٹنے کیلئے اداروں کے درمیان ٹکراوٴ کی کوشش کی گئی، رضا ربانی

نظام لپیٹنے کیلئے اداروں کے درمیان ٹکراوٴ کی کوشش کی گئی، رضا ربانی

اسلام آباد … سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ اس دن ہوا جب گوادر پورٹ چین کو دینے کے معاہدے پر دستخط ہوئے، مختلف اداروں کے ٹکراوٴ کی کوشش کی گئی تاکہ نظام کو لپیٹنے کا موقع ملے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا ہے کہ کون سی مغربی قوتیں ہیں جو گوادر کو چین کے ہاتھ میں نہیں دیکھنا چاہتیں، سانحہ کوئٹہ اس دن ہوا جب گوادر پورٹ چین کو دینے کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اداروں کے ٹکراوٴ کی کوشش کی گئی تاکہ نظام کولپیٹنے کا موقع ملے، پارلیمنٹ نے سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی کی لیکن سیکیورٹی اداروں نے کام نہیں کیا۔

مزید خبریں :