07 اکتوبر ، 2024
کراچی میں ائیر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کے لیے استعمال ہونے والی کا پتہ چل گیا۔
چینی باشندوں پر خود کش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کا ریکارڈ مل گیا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں استعمال گاڑی جس کے نام تھی اس کا نادرا ریکارڈ مل گیا ہے، گاڑی کی تفصیلات چیسز نمبر سے حاصل ہوئیں۔
تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گاڑی جس شخص کے نام تھی اس کی شناختی دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں، اس شخص کے زیر استعمال سموں کا ڈیٹا بھی لیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔