Time 07 اکتوبر ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں موجود سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں موجود سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم
خیبرپختونخوا ہاؤس میں مقیم ملازمین وزیر اعلیٰ کے لیے کام کرتے ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں موجود سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے خیبرپختونخوا ہاؤس میں 40 کے قریب فیملی کوارٹرز ہیں جن میں کے پی ہاؤس کے ملازمین کے اہل خانہ رہائش پزیر ہیں۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں مقیم ملازمین وزیر اعلیٰ کے لیے کام کرتے ہیں جن میں وزیر اعلیٰ کے پی کا باورچی اور کلرک سمیت اسٹاف بھی شامل ہے جب کہ ان سرکاری ملازمین کے بچے اسلام آباد کے مختلف اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق کے پی ہاؤس میں موجود سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو اب رہائش گاہیں چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :