Time 07 اکتوبر ، 2024
کاروبار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
10 گرام سونا 171 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے میں فروخت ہو رہا ہے: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 171 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :