Time 07 اکتوبر ، 2024
پاکستان

لبنان کی کشیدہ صورتحال: پاکستانیوں کے انخلا کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دیدی گئی

لبنان کی کشیدہ صورتحال: پاکستانیوں کے انخلا کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دیدی گئی
فوٹو: فائل

اسرائیلی حملوں کے بعد لبنان کی کشیدہ صورتحال میں کئی پاکستانی خاندان بھی بیروت میں پھنس گئے ہیں۔

کچھ روز قبل جیو نیوز سےگفتگو میں ایک فیملی نے بتایا تھا کہ شام جانے والا راستہ غیر محفوظ ہے،لبنان سے نکلنے والا زمینی راستہ بند ہوچکا ہے، پروازیں بند ہوچکی ہیں۔ حکومت سے اپیل ہےکہ لبنان سے انخلا کے لیے خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا جائے۔

تاہم اب ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق لبنان سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ ڈی جی سی اے اے کی جانب سے غیر ملکی ائیرلائن کو ایک خصوصی پرواز کی اجازت دی گئی ہے، ائیربس 320 طیارے سے 180 پاکستانیوں کو لبنان سے پاکستان پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے کے دوران غیر ملکی ائیرلائن پاکستانیوں کو لبنان سے لائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان میں پاکستانی سفیر کو پروازکی اجازت سے متعلق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آگاہ کر دیا۔

مزید خبریں :