پاکستان
20 فروری ، 2013

پشاور: چوک ناصر خان میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی

پشاور کے شہری علاقہ چوک ناصر خان میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چوک ناصر خان کے محلہ نواب دلدار میں مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔ جس سے دو افراد ملبہ تلے دب گئے۔ جنھیں مقامی ا فراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سینکالا۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔۔ زخمیو ں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :