Time 07 اکتوبر ، 2024
کاروبار

حکومت کا پہلے مرحلے میں 2400 میگا واٹ کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں پہلے مرحلے میں 2400 میگاواٹ صلاحیت کی 5  آئی پی پیز بند کی جائیں گی۔

وزیر اعظم کی بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بند کی جانے والی پانچ آئی پی پیز کے نام حتمی کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں تقریباً  2400میگاواٹ صلاحیت کی پانچ آئی پی پیزبند ہو جائیں گی، بند کی جانے والی آئی پی پیز میں 1200میگاواٹ سے زائد صلاحیت کی حبکو اور 362 میگاواٹ کی اے ای ایس لال پیر شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق 224 میگاواٹ اٹلس پاور، 136 میگاواٹ کی صبا پاور بھی بند کی جانیوالی آئی پی پیز میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 450 میگاواٹ کا روش پاور پلانٹ بھی بند کیے جانے والوں میں شامل ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ بند کی جانے والی آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

مزید خبریں :