20 فروری ، 2013
کابل … افغانستان میں اتحادی فوج نے 3 کمانڈروں سمیت 25 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹو اور افغان فورسز کے حکام نے بتایا کہ لغمان صوبے کے صدر مقام مہتر لام میں کارروائی کے دوران 15 عسکریت پسند مارے گئے، مرنے والوں میں سینئر کمانڈر قاری الماس بھی شامل ہے۔ غزنی، لوگر اور ہلمند صوبوں میں بھی افغان اور نیٹو فورسز کے مشترکہ آپریشنز میں 10 عسکریت پسند مارے گئے۔ افغان حکام کے مطابق ان میں طالبان کمانڈر خان محمد عرف شمس اللہ بھی شامل ہے۔