20 فروری ، 2013
نوابشاہ … مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سندھ کے لوگوں میں زمینیں تقسیم کی تھیں جو موجودہ حکومت نے چھین لی، بلاول بھٹو زرداری کو اردو بولنے آتی نہیں ہے وہ قوم کی تقدیر کیا بدلیں گے۔ نواب شاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ نوابشاہ کا صدر نوابشاہ کے لوگوں کو روزگار دینے میں ناکام رہا، وہ ملک کے دیگر لوگوں کو کیا روزگار دے گا، آئندہ انتخابات میں کراچی میں جماعت اسلامی، جے یو پی اور جے یو آئی کے ساتھ ملکر قیادت کی تبدیلی کو یقینی بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کی سلامتی کو داوٴ پر لگادیا ہے ۔