20 فروری ، 2013
پشاور … اپر اورکزئی ایجنسی اور خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے 29 شدت پسند ہلاک اور ان کے 7 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی اپراورکزئی ایجنسی کے علاقوں ارغنجو، سپرسوک اور تنبوہ سر میں کی گئی، جہاں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے 9 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوئے۔ دوسری کارروائی خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں کی گئی، جہاں دوہ تھوئی کے علاقے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری میں شدت پسند کمانڈر سمیت 20 شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے 4 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔