Time 08 اکتوبر ، 2024
پاکستان

جیو نیوز نے پاکستان کے سب سےکامیاب نیوز چینل کا ایوارڈ حاصل کرلیا

پاکستان کے سب سے کامیاب نیوز چینل کا ایوارڈ جیو نیوز  نے حاصل کرلیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت(ایف پی سی سی آئی) کے بارہویں ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب  میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی شرکت کی اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات اور اداروں میں ایوارڈ تقسیم کیے۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے بارہویں ایکسیلینس ایوارڈ میں نیوز چینل کیٹیگری کا ایوارڈ جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک نے حاصل کیا۔

 مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری نے جیو نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہر عباس کو ایوارڈ دیا۔

مزید خبریں :