پاکستان

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکرخصوصی پرواز آج کراچی پہنچے گی

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکرخصوصی پرواز آج کراچی پہنچے گی
فوٹو: فائل

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والی خصوصی پرواز آج کراچی پہنچے گی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو شام سے لے کر آج رات 2 بجے کراچی پہنچے گی۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق غیرملکی ائیرلائن کی پرواز میں 70 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچیں گے۔

دوسری جانب لبنان میں پھنسے 73 پاکستانی لبنان سے شام پہنچ گئے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  پاکستانیوں کو محفوظ شمالی بارڈر کراسنگ سے دمشق پہنچایا گیا، پاکستانیوں کی کراچی کے لیے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق رات  10 بجے روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ذرائع کا بتانا تھا کہ لبنان سے پاکستانیوں کے انخلا کےلیے خصوصی پرواز کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کاکہنا تھا کہ ڈی جی سی اے اے کی جانب سے غیر ملکی ائیرلائن کو ایک خصوصی پرواز کی اجازت دی گئی ہے، ائیربس 320 طیارے سے 180 پاکستانیوں کو لبنان سے پاکستان پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں :