Time 09 اکتوبر ، 2024
کاروبار

ترسیلات زر میں اضافہ، پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کے 3 سالہ پروگرام سے زائد رقم بھیج دی

ترسیلات زر میں اضافہ، پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کے 3 سالہ پروگرام سے زائد رقم بھیج دی
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 8.78 ارب ڈالر بھیجے۔ فوٹو فائل

پاکسان کی ترسیلات زر ستمبر 2023 کے مقابلے 29 فیصد زائد رہیں۔

سعودی عرب سے ستمبر میں 68 کروڑ ڈالر بھیجے گئے جبکہ متحدہ عرب امارات سے ستمبر میں 56 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 8.78 ارب ڈالر بھیجے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالی سال 24 کی پہلی سہ ماہی سے 39 فیصد زائد ڈالر بھیجے گئے، تین مہینوں میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2.92 ارب ڈالر رہیں۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 2.15 ارب ڈالر بھیجے جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.70 ارب ڈالر بھیجے۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.34 ارب ڈالر بھیجے جبکہ یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.09 ارب ڈالر بھیجے۔

امریکا سے 3 مہینوں میں 89 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 3 مہینوں میں 86 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تین مہینوں میں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے زائد ڈالر پاکستان بھیجے۔

مزید خبریں :