Time 10 اکتوبر ، 2024
دنیا

صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا
فوٹو: فائل

امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکا کی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔

سمندری طوفان کے زیر اثر 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے باعث فلوریڈا میں2  ہزار  پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

تاریخ کے بدترین طوفان کے سبب تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ طوفان سے ٹمپا بے اور ریاست کے جنوبی حصوں کے شدید خطرات سے دوچار ہونے کا امکان ہے۔

طوفان کے باعث فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے 72 لاکھ افراد کوعلاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

اس سے پہلے طوفان ہیلین فلوریڈا سے ٹکرایا تھا جس سے جنوبی ریاستوں میں تقریباً 250 اموات ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :