Time 10 اکتوبر ، 2024
دنیا

ٹرمپ صدارت کے بعد بھی خفیہ طور پر پیوٹن سے رابطے میں رہے: صحافی کا دعویٰ

ٹرمپ صدارت کے بعد بھی خفیہ طور پر پیوٹن سے رابطے میں رہے: صحافی کا دعویٰ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ طور پر کورونا ٹیسٹ مشین روسی صدر کو بھیجی: امریکی صحافی/ فائل فوٹو

امریکی صحافی نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی خفیہ طور پر روسی صدر پیوٹن سے رابطے میں رہے۔ 

امریکی میڈیا میں سینئر صحافی باب وڈورڈ کی نئی کتاب  ’وار‘ شائع کی گئی ہے جس کے اقتباسات میں یہ دعویٰ شامل ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ طور پر کورونا ٹیسٹ مشین روسی صدر کو بھیجی۔

کتاب میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی خفیہ طور پر روسی صدر  پوٹین سے رابطے میں رہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان نے صحافی کی کتاب میں کیے گئے دعوؤں کی سختی سے تردید کردی اور کتاب میں کیے گئے دعوؤں کو افسانوی کہانیاں قرار دے دیا۔

مزید خبریں :