پاکستان
20 فروری ، 2013

ن لیگ کا کسی پی پی رہنما کا نام بطور نگراں وزیراعظم قبول نہ کرنیکا فیصلہ

ن لیگ کا کسی پی پی رہنما کا نام بطور نگراں وزیراعظم قبول نہ کرنیکا فیصلہ

لاہور … میاں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں نگراں سیٹ اپ اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کسی رہنما کا نام بطور نگراں و زیر اعظم قبول نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں چوہدری نثار، پرویز رشید، مشاہد اللہ، احسن اقبال، سردار مہتاب عباسی اور خواجہ آصف نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں نگراں سیٹ اپ کیلئے مجوزہ ناموں اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ پیپلز پارٹی کے کسی رہنما کا نام بطور نگراں و زیر اعظم قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کے نام پر پائے جانے والے تحفظات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ محمود اچکزئی کا نام بھی بطور نگراں و زیر اعظم زیر بحث آیا تاہم بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے ان کے نام پر سخت تحفظات ظاہر کئے ہیں۔ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کے حوالے سے امور پر بھی بات کی گئی اور مشاورتی عمل کو جمعرات کو بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :