20 فروری ، 2013
لاہور … پنجاب حکومت نے پشاور میں بچوں کی تفریح کیلئے 24 جانور اور پرندے تحفے میں بھیجے ہیں جو چڑیا گھر میں رکھے جائیں گے۔ پشاور کے تاریخی فن لینڈ میں اگرچہ چڑیا گھر کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے تاہم اس میں جانور نہ ہونے کے باعث بچے اس تفریح سے محروم ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پشاور کے بچوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو 24 جانور اور پرندے تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے جو آئندہ 3 دن تک پشاور پہنچ جائیں گے، ان جانوروں اور پرندوں کو چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔