Time 11 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ایس سی او اجلاس: دفتر خارجہ نے غیرملکی سفارتکاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کردی

ایس سی او اجلاس: دفتر خارجہ نے غیرملکی سفارتکاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کردی
فوٹو: فائل

دفتر خارجہ کی جانب سے خط لکھ کر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کےدوران غیر ملکی سفارتکاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے غیر ملکی سفارتکاروں کولکھے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے،غیر ملکی سفارتکار اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھیں۔

دفت خارجہ کے خط میں غیر ملکی سفارتکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایس سی او اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کریں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہال، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جبکہ تاجروں، ہوٹل مالکان سے شیورٹی بانڈز طلب کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :