Time 11 اکتوبر ، 2024
دنیا

اسرائیل نے ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے 5 صحافیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیل نے ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے 5 صحافیوں کو حراست میں لے لیا
مجھ سمیت دو صحافیوں کو بنا کسی الزام اسرائیلی فوج نے 11 گھنٹوں تک حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا: روسی صحافی__فوٹو: فائل

اسرائیل نے نیواتم ائیر بیس اور انٹیلی جنس اڈے پر ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے امریکی صحافی سمیت 5 صحافیوں کو حراست میں لے لیا۔

جیریمی لوفرڈو (Jeremy Loffredo) نامی صحافی پر دوران جنگ دشمن کی مدد کرنےکا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ روسی صحافی آندرے ایکس کا کہنا ہےکہ اس سمیت دو صحافیوں کو بنا کسی الزام اسرائیلی فوج نے 11 گھنٹوں تک حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو  اسرائیل پر 190 بیسلٹک میزائل فائر کیے تھے اور اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ 90 فیصد میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سے ناکام بنا دیا، کچھ میزائل زمین پر گرے تاہم ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایران کی جانب سے حملے کے بعد صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی ریاست کی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا ہے جب کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل پر اگلا حملہ اس سے بھی کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔

مزید خبریں :