Time 12 اکتوبر ، 2024
پاکستان

عظمیٰ خان اور علیمہ خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل

عظمیٰ خان اور علیمہ خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور،  ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک پر احتجاج کیس میں گرفتار  عظمیٰ خان اور علیمہ خان کا  جوڈیشل ریمانڈ  منظور کرلیا۔

دوران سماعت پولیس نے استدعا کی کہ میگا فون برآمد کرلیا ہے، عظمیٰ خان اور علیمہ خان سے بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرنا ہے ، مزيد جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں بہنوں کو جوڈيشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور درخواستِ ضمانت پر 17 اکتوبر کو دلائل طلب کرلیے۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو کمرہ عدالت سے باہر لے جانے پر پولیس اور پی ٹی آئی وکلا کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

جوڈيشل ریمانڈ دیے جانےکے بعد دونوں بہنوں کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گيا۔


مزید خبریں :