Time 14 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ایس سی او اجلاس میں معاشی امور، تجارت اور کنیکٹیویٹی پر فوکس رہےگا: ترجمان دفتر خارجہ

ایس سی او اجلاس میں معاشی امور، تجارت اور کنیکٹیویٹی پر فوکس رہےگا: ترجمان دفتر خارجہ
اس وقت بھارت اور پاکستان کی کوئی باہمی میٹنگ پلان نہیں ہے: ممتاز زہرا بلوچ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں معاشی امور، تجارت اور کنیکٹیویٹی پر فوکس رہےگا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز  زہرا بلوچ  نےکہا کہ کانفرنس میں ایس سی او کے اسٹرکچر اور بجٹ پر بھی بحث ہوگی مگر زیادہ فوکس معاشی امور، تجارت اور کنیکٹیویٹی پر  رہے گا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کی سفارت کاری کے تناظر میں بہت اہم ہے، رکن ممالک کے سربراہان کا آنا پاکستان کے اقدامات پر اعتمادکا ثبوت ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت اور پاکستان کی کوئی باہمی میٹنگ پلان نہیں ہے۔ 

واضح رہے دو روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس کل اسلام آباد  میں شروع ہوگا، کانفرنس  میں شرکت کے لیے چین کے وزیراعظم سمیت دیگر ممالک کے حکومتی رہنما اور  وفود پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ 


مزید خبریں :