15 اکتوبر ، 2024
امریکا میں رہنے والی عرب کمیونٹی نے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والی عرب امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (AAPAC) نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کو اعلان کیا ہے۔
خبر میں بتایا گیا ہے کہ عرب کمیونٹی نے ڈیموکریٹ اور ریبلک صدارتی امیدواروں کی جانب سے فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کی حمایت کرنے کے معاملے پر انہیں ووٹ نا دینے کا اعلان کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والی مسلم اور عرب کمیونٹی روایتی طور پر ڈیموکریٹ امدواروں کی حمایت کرتی رہی ہے اور 2020 کے صدارتی انتخابات میں بھی کمیونٹی نے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی حمایت کی تھی۔
واضح رہے ایک خبر کے مطابق امریکا غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد ایک سال میں اب تک اسرائیل کو 17 ارب ڈالر کی فوجی مدد دے چکا ہے۔
اسرائیلی فورسز نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔