Time 15 اکتوبر ، 2024
کاروبار

رواں مالی سال منی بجٹ کا امکان، 130 ارب روپےکے ہنگامی ٹیکس اقدامات تجویز

رواں مالی سال منی بجٹ کا امکان، 130 ارب روپےکے ہنگامی ٹیکس اقدامات تجویز
فوٹو: فائل

رواں مالی سال منی بجٹ آنےکا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو ممکنہ منی بجٹ کے لیے تجاویز سے آگاہ کردیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ٹیکس ریونیو میں شارٹ فال کی صورت میں 130 ارب روپےکے ہنگامی ٹیکس اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ 

مشروبات یا ڈرنکس پر 5 فیصدایکسائز ڈیوٹی بڑھانے اور  مشینری کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

کمرشل امپورٹرزپر ایک فیصد ٹیکس اور  صنعتی خام مال کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس بھی تجویز کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق سپلائیزپر  ایک فیصد ٹیکس لگانے اور ٹھیکوں پر بھی ایک فیصد اضافی ٹیکس کی تجویز ہے۔

دستاویز کے مطابق ان اقدامات سے حکومت کو ماہانہ 2.3 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

مزید خبریں :