21 فروری ، 2013
اسلام آباد…وفاقی سیکرٹری پیدوار گل محمد رند نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کیلئے خام مال کے دو بحری جہاز آسٹریلیا سے کراچی پہنچ گئے ہیں،اسٹیل ملز کی پیداوار کل سے 12 فی صد سے بڑھا کر 30 فی صد کردی جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گل محمد رند نے کہا کہ خام مال کی خریداری کیلئے نیشنل بینک سے3ارب روپے کا قرضہ لینے کے لیے سمری ای سی سی کو بھجوا دی ہے، اس کے علاوہ اسٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت 30فیصد ہونے پر بیل آوٴٹ پیکیج کے 3ارب روپے مزید مل جائیں گے، گل محمد رند نے کہا کہ اسٹیل ملز کی نہ تو نجکاری کی جا رہی ہے اور نہ ہی اس کا پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا کوئی منصوبہ ہے،ایران کی کمپنیوں نے خام مال دینے سے انکار کرتے ہوئے پہلے پرانے واجبات مانگے لیے ہیں تاہم صدر پاکستان کے ایران کے دورے سے اسٹیل ملز کے لیے خام مال منگوانے کے معاملہ پر مثبت پیش رفت کی متوقع ہے۔