Time 18 اکتوبر ، 2024
کھیل

ساجد خان نے وکٹ لینے پر پہلوانوں کی طرح جشن منانے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

ساجد خان نے وکٹ لینے پر پہلوانوں کی طرح جشن منانے کے راز سے پردہ اٹھا دیا
ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

قومی ٹیم کے اسپنر اور انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے ہیرو ساجد خان نے اپنے خوشی منانے کے منفرد انداز سے متعلق وضاحت کی ہے۔

ساجد خان نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا پچھلی کئی سیریز ہم ہار رہے تھے یا برابر کھیل رہے تھے، ایسے میں اس جیت سےخوشی ملی ہے۔

ساجد خان کا کہنا تھا نعمان علی پوری ٹیم میں سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں، نعمان علی سے مجھے بہت مدد ملی۔

پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ساجد خان نے کہا کہ پنڈی کی پچ اسپن ہو گی یا نہیں یہ وہاں کے گراؤنڈ اسٹاف کو پتا ہو گا۔

قومی اسپنر کا کہنا تھا ہمارا پلان تھا کہ جو روٹ کی وکٹ مل گئی تو ہم مزید دباؤ ڈالیں گے اور پھر ہم نے اپنے پلان کے مطابق انگلش ٹیم پر پریشر ڈالا جس کا فائدہ ہوا۔

اپنے منفرد جشن کے حوالے سے ساجد خان کا کہنا تھا میرا جشن کا اسٹائل شروع سے ہی ایسا ہے، کبڈی مجھے پسند ہے یہ اس کا ہی اسٹائل ہے۔

مزید خبریں :