Time 20 اکتوبر ، 2024
پاکستان

نوشہرہ میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک، 9 کی حالت غیر

نوشہرہ میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک، 9 کی حالت غیر
پولیس کے مطابق ہلاک اور متاثرہ افراد شادی میں شرکت کےلیے آئے تھے جہاں غیر معیاری زہریلی شراب پینے سے واقعہ پیش آیا__فوٹو: فائل

نوشہرہ کے علاقے طوہہ نظام پور میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر غیر معیاری اور زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 9 کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں تین کا تعلق اٹک سے ہے جبکہ تین کا تعلق نوشہرہ کے علاقے نظام پور سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور متاثرہ افراد شادی میں شرکت کےلیے آئے تھے جہاں غیر معیاری زہریلی شراب پینے سے واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ کی مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :