20 اکتوبر ، 2024
اسلام آباد: آئینی ترمیم اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی ہو گیا جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے منگل روز سمووا کے لیے روانہ ہونا تھا جہاں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور25 اکتوبر کو شیڈول ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئینی ترامیم اور ملکی سیاسی صورتحال کے پشی نظر وزیراعظم کا بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی ہو گیا ہے اور وزیراعظم کی جگہ وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہےکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کیلئے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد آج رات دبئی کے لیے روانہ ہوں گے، بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور بھانجوں سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ ہوں گے۔