22 فروری ، 2013
قاہرہ…مصر میں انتخابات کا انعقاد اپریل2013 میں متوقع ہیں۔مصر کے صدارتی محل کے ذرائع کے مطابق صدر محمد مرسی عنقریب ایک صدارتی فرمان جاری کرینگے جس میں وہ اپریل کے مہینے میں پارلے مانی انتخابات منعقد کرنے کا اعلان کرینگے۔ یہ اعلان اپر ہاوٴس مجلس شوری کا سپریم کورٹ کی انتخابی قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔صدارتی ذرائع کے مطابق انتخابات اپریل میں تین یا چار مراحل میں ہونگے۔